نیویارک (آن لائن) یمن کے حوثی باغیوں کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے مبصرمشن کے سربراہ جنرل پیٹرک کمائرٹ نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے تاہم وہ متبادل کی تعیناتی تک کام جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے جنرل کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے یمنی حکومت کو بھی جنرل کمائرٹ کے فیصلے سے مطلع کردیاگیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ بندی کی نگرانی کیلیے قائم کردہ کمیشن کا سربراہ جلد ہی یمن سے نکل جائے گا۔