کراچی (کرائم رپورٹر) رینجرز نے لیاری میں چوک پر گٹر سے برآمد ہونے والے اسلحہ سے بھرے بیگ کو قبضے میں لے لیا۔ رینجرز کو گٹر میں مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع شہریوں نے دی تھی۔ بیگ کو گٹر سے نکال کر تلاشی لی گئی تو پانچ دستی بم، چار ڈیٹونیٹر، چار ایم ایم رائفل کے ایک ہزار 220 رائونڈ اور آٹھ ایم ایم رائفل کے 130 رائونڈ برآمد ہوئے۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ لیاری گینگ وار میں ملو ث زاہد لاڈلا گروپ کے کارندوں نے چھپایا تھا۔