دمشق (نیٹ نیوز) شام نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے اسرائیل کو حملوں سے نہ روکا تو تل ابیب ائیر پورٹ کونشانہ بنائیں گے۔ اقوام متحدہ میں شامی نمائندے ڈاکٹر بشارالجعفری نے خبردار کیا اگر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے اسرائیل کو شام کی سرزمین پر کارروائی سے نہ روکا تودمشق اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی دارالحکومت کی تل ابیب ائیر پورٹ کونشانہ بنائے گا۔