غزہ : اسرائیلی فوج کی بمباری ، حماس کے متعدد ٹھکانے تباہ، ایک کارکن شہید

بیت الحم (آن لائن+ نیٹ نیوز) تنظیم آزادی فلسطین'پی ایل او' کے سیکرٹری صائب ارکات نے کہا ہے کہ حکومت نے امریکی انتظامیہ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں امریکہ سے فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی شعبے سمیت تمام امداد بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پی ایل او کی طرف سے یہ درخواست اس لیے دی گئی ہے تاکہ رواں ماہ کے آخر میں فلسطینی اتھارٹی کے خلاف امریکہ میں عدالتی کارروائی کی کوشش ناکام بنائی جاسکے۔ صائب ارکات نے' کہا کہ 'ہاں میں امریکہ کو لکھے گئے مکتوب کی تصدیق کرتا ہوں۔ یہ مکتوب صدر محمود عباس کی ہدایت پر امریکہ کو لکھا گیا ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ امریکہ میں ہمارے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی شروع کی جاسکتی ہے۔ امریکہ کے انسداد دہشت گردی کے نئے قانون 'اٹکا' کے تحت فلسطینی اتھارٹی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بیت لاھیا اور عسقلان کے مقامات پر عسکری تنظیم 'حماس' کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور ایک کارکن شہید ہو گیا۔ ادھر غزہ میں کشیدگی کے بعد صہیونی ریاست کی عسکری قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ غزہ میں اسرائیلی ٹینک سے گولہ باری میں حماس کاایک رکن جاںبحق ہوگیا تھا۔ تازہ گولہ باری سرحد پر دراندازی کے دوران اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے اور عنیگیو کے مقام پر پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا رد عمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن