العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسز میں نوازشریف اورنیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

 اسلام آبادہائیکورٹ میں العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف اورنیب کی اپیلیں سماعت کیلئے  مقرر کردی گئیں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ 18 فروری کوسماعت کرے گا ،جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت3ہفتے کے بعدمقررکرنیکی ہدایت کی تھی،جس پر اسلام آبادہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے اپیلیں اورسزامعطلی درخواست سماعت کیلئے  مقرر کردی ہے۔  ہائیکورٹ   کی اس سماعت پر نواز شریف کی رہائی کیلئے دائرمتفرق درخواست کی سماعت بھی ہو گی ، نواز شریف کے وکلا کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ ایون فیلڈ فیصلے  میں نوازشریف کی  ضمانت پر رہائی  کی طرح اس کیس کا فیصلہ بھی آئے گا اور نواز شریف  کی سزا معطل ہو سکتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...