طرابلس(این این آئی)لیبیا کی قومی فوج نے معیتیقہ ہوائی ایئر اور اس میں شامل ہوائی اڈے کو نو فلائی زون قرار دیتے ہوئے اسے کسی بھی قسم کی سول یا فوجی فضائی آمد ورفت کے لیے بند کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا کہ معیتیقہ ہوائی اڈے کو کسی بھی قسم کی ایوی ایشن کے لیے استعمال کرنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں اور اس کی ذمہ داری ایسا کرنیوالوں پرعاید ہوگی۔ لیبیا کی نیشنل آرمی نے ایک بیان میں کہا کہ معیتیقہ ہوائی اڈے کی فضائی حدود میں سویلین یا فوجی طیاروں کی آمد ورفت کے لیے بند کی گئی ہیں۔ اس ہوائی اڈے پرکسی قسم کی فضائی نقل وحرکت قومی وفاق حکومت اور فوج کیدرمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔
لیبیا کی فوج نے معیتیقہ ہوائی اڈے کونو فلائی زون قرار دے دیا
Jan 24, 2020