اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا چین کے نئے قمری سال کی آمد پر تہنیتی پیغام

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے چین کے نئے قمری سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون پر چین اور اس کے عوام کا شکریہ ادا بھی کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گزشتہ روز چین کے لئے تہنیتی وڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے چین کو اس کی مقامی زبان میں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کی رواں سال 75 ویں سالگرہ ہے اور یہ اقوام متحدہ کے مستحکم ترقیاتی اہداف کا آغاز ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ افراتفری اور اختلافات کے اس دور ہمیں عالمی چیلنجز کے حل اور بہتر مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...