پارٹی گروپنگ، حکومت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں: شوکت یوسفزئی

پشاور (آن لائن) حکومت میں اختلافات کی خبریں بے بنیا د ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپنگ نہیں۔ سیاسی پارٹیوں میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان بہترین کام کر رہے ہیں۔ فاٹا انضمام، وہاں پر عدالتوں کے قیام اور پولیس کی تعیناتی اور بر وقت انتخابات کو یقینی بنایا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت کابینہ ہال پشاور میں منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا پولیس فیز۔(I)لیویزاور خاصہ دار فورسز کی ریگولر پولیس میں ادغام کی با قاعدہ منظوری دیدی ۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کی کیسز کے روک تھام کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ کا بینہ اجلاس کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں WSSC کے یوٹیلیٹی چارجز سمیت ملازمین کی تنخواہوں کی ادا ئیگی کیلئے جاری اخراجات میں 50 ملین کا اضافہ کیا گیا ہے اور 500ملین کی گرانٹ ان ایڈ کو1بلین تک بڑھایا گیا ہے ۔ خیبر پختونخوا فنانس ایکٹ2013ء کے تحت سروسز پر سیلز ٹیکس کیلئے اپیلٹ ٹریبیونل کے قیام کی منظوری دی گئی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے 2 ہیلی کاپٹرزکی بہتر مرمت سمیت دیگر کئی امور کی بھی منظوری دی۔ اسی طرح صوبائی کابینہ کیلئے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے ممبرا ن کی استعداد کار میں اضافے کیلئے بیرون ملک دوروں کے سینئر سول ججز کیلئے22گاڑیوں کی فراہمی ، خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں پرائیویٹ ممبرز کی تقرری ، خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے پر مبنی منیجمنٹ اینڈ انسنٹیوز سسٹم پر عمل درآمد ، محکمہ خزانہ کفایت شعاری، اقدامات اور خیبر پختونخوا واٹر بل 2020ء کی منظوری بھی دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن