اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)منصوبہ بندی اور ترقی کی وزارت نے بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری پر امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔وزارت کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک منظم منصوبہ ہے جس میں پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے بڑے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اب تک مکمل ہونے والے منصوبوں سے ریلیف ملا ہے اور اس کے منافع بخش اور ٹھوس سماجی و اقتصادی فوائد ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست کی حیثیت سے باہمی فائدے کی بنیاد پر پوری دنیا سے اقتصادی شراکت داروں کو منتخب کرنے کا حق استعمال کرتا ہے۔