اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس لبنی سلیم پرویز پر مشتمل ڈویثرن بنچ نے جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار سابق صدرسندھ بنک بلال شیخ کی ضمانت منظورکر لی ہے ۔ سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے1کروڑروپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرنے کا حکم سنا یا ۔ دوسری جانب جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بنچ میں زیر سماعت جعلی اکائونٹس کیس کے ملزم امان اللہ میمن کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدم موجودگی کے باعث نہ ہو سکی اور کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔
جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار سابق صدرسندھ بنک بلال شیخ کی ضمانت منظور
Jan 24, 2020