دفاع کافریضہ ہرقیمت پراداکرینگے ، شجاعت بخاری

Jan 24, 2020

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنر ل سیدشجاعت علی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر اور دفاع کیلئے بے بہا قربانیاں دیں اور دیتے رہیں گے، بلوچستان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پاک فوج اور قوم کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پاکستان میں شیعہ سنی یگانگت پوری دنیا کیلئے مثال ہے یہاں کوئی مسلکی تنازعہ نہیں اور نہ کبھی ہونے دیں گے۔ ان خیالات انہوں نے المرتضی میں ٹی این ایف جے بلوچستان کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں