وزیراوقاف کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس کا انعقاد

لاہور(خصوصی نامہ نگار) وزیر اوقاف ومذہبی امور صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ کی سربراہی میں محکمانہ اجلاس کا ا نعقاد ہوا ۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف گلزار حسین شاہ ،محکمہ پی اینڈ ڈی ،محکمہ ریگولیشن ،محکمہ خزانہ حکومت پنجاب کے ساتھ ساتھ جملہ ڈائریکٹرز بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوقاف بورڈ میں پیش کئے جانے والے ایجنڈا کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے دئیے گئے پلان کے ویژ ن کا حصہ بنا یا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے محکمہ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کے لئے حکمت عملی تیا ر کی جائے اور بورڈ کی طرف سے ہونے والے فیصلہ جات پر عملدرآمد کو یقینی بنا تے ہوئے ہر پندرہ یوم کے بعد سختی سے جائزہ بھی لیا جائے۔


انہوں نے کہا کہ پنجاب اوقاف بو رڈ نے دربار حضرت داتاگنج بخشؒ کی تزئین وآرائش، محکمہ کے بزنس پلان کے قواعد اسٹیڈی ٹورز ،ریگولائرزیشن ایکٹ کے بارے عوام کو آگاہی دی جائے ،رولز17-Aکے نوٹیفکیشن ٹورآپریٹرز کی رجسٹریشن،محکمہ کے اثاثہ جات اور مذہبی ٹورزم کے علیحدہ ونگز کی تشکیل کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن