محکمہ پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی مشترکہ کاوشیں سود مند ہو نگی

پنڈی گھیب (نامہ نگار )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اٹک اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی مشترکہ کاوشیں عوام کے لیئے فائدہ مند ثابت ہوں گی، غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل،رکشہ،اور گاڑیوں کو پکڑنا اور منشیات کیخلاف اکٹھے کام کرنے سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جا سکتا ہے اکثر غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور گاڑیاں غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کیجاتی ہیںپنجاب پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مل کر کام کریں اورغیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سا ئیکلوں کو پابند سلاسل کریں اور ایسی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کیخلاف کاروائی کیجائے گی جو اوپن ٹرانسفر لیٹر پر ہوں اس طرح جرائم میں کمی لائی جا سکتی ہے منشیات کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے بھی مل کر کام کرنے سے اسکی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے چیف آفیسر ٹریفک راولپنڈی نے راولپنڈی میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکل قبضے میں لینے کے احکامات دئیے ہیں اور جب تک ایکسائز آفس میں رجسٹرڈ کروانے کے بعد رسید نہ دیکھائی جائے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو نہ چھوڑا جائے ضلع اٹک میں بھی ایسے بے شمار موٹر سائیکل اور گاڑیاں رکشے غیر رجسٹرڈ ہیں ۔
اگر یہاں بھی انکے خلاف ایسی مہم شروع کی جائے تو نہ صرف جرائم میں کمی آئے گی بلکہ حکومت پنجاب کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن