ہرماہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ تسلسل کیساتھ جاری ہے،عوامی حلقے

Jan 24, 2020


کلرسیداں (نامہ نگار) نئے پاکستان میں جہاں تقریبا ًہرماہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ تسلسل کیساتھ جاری ہے وہیںگیس کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ کے بعد ایک ایسا ٹیرف متعارف کرایا گیا کہ جن گھروں کے کبھی بھی ماہانہ بل تین سو روپے سے زاہد نہیں آئے وہاں اب ماہانہ بل ہزاروں میں آ رہے ہیں اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بھاری اضافے نے لوگوں کی کمر توڑ رکھی ہے سردی کے اس سیزن میں آلو پچاس روپے کے پانچ کلو دستیاب ہوتے تھے آج وہ اپنے سیزن میں اس بار باون روپے کے کلو دستیاب ہیں آٹے اور چینی کی گرانی اپنے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے مقررہ منظوری سے زائد گندم انتہائی سستے داموں ایکسپورٹ کر کے اپنی اس شرح میں اضافے کی بھونڈی کوشش کی گئی جس سے آٹے کی قلت پیدا ہوئی اور اب مہنگے داموں اسے درآمد کرکے بہت سے لوگوں کو نوازا جائے گا ادھر پھر سونے پر سہاگہ یہ کہ اطلاعات ہیں کہ ملک بھر کر صارفین بجلی سے ٹی وی فیس کی مد میں وصول کی جانے والی 35روپے کی فیس میں اضافہ کرکے اسے ماہانہ سو روپے کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں