میونسپل کمیٹی ٹیکسلانے بیالیس سکیموںکیلئے فنڈز کی منظوری دیدی

Jan 24, 2020

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)میونسپل کمیٹی ٹیکسلا نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ اسسٹنٹ کمشنرمحمدفہیم خان کی منظوری سے چیف آفیسرسردارفضل اکرم خان کی سربراہی میںٹینڈرکمیٹی ممبران نے میڈیاء کی موجود گی میںاوپن ٹینڈرسکیم کے تحت علاقہ بھرمیںمختلف بحالی منصوبہ جات کی مدمیںمجموعی طورپربیالیس سکیمو ںکیلئے،جن پردس کروڑسترلاکھ روپے کے اخراجا ت مختص کیئے گئے ہیں کی منظوری دیدی گئی،چیف آ فیسرسردارفضل اکرم خان نے بتایاکہ متذکرہ ٹینڈ رز، 21اور22جنوری کوکھولے جانے کی تاریخ مقررکی گئی تھی،تاہم ایک فریق نے سول جج ٹیکسلاسید میھسن زیدی کی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا ،جس کے جواب میںعدالت کی مقررکردہ تاریخ پرحا ضرعدالت ہوکروضاحت کی گئی کہ متذکرہ تمام تر سکیمیںبحالی منصوبہ جات جن میںمختلف سڑکات کی تعمیرومرمت ،نالے نالیوںکی تعمیراورواٹرسپلائی کی بحالی سکیم بھی شامل ہے،عوامی مفادکے پیش نظرایڈ منسٹریٹربلدیہ کی منظوری سے سرکاری کاروائی کے تحت آخری مرحلہ سے گزارے جارہے ہیں،جس پرفاضل عدالت نے حکم امتناعی کے لیئے وقت کومز یدآگے نہیںبڑھایا،جس کے بعد23جنوری کوٹینڈر کمیٹی کے ممبران،بلدیہ کے افسران اورمیڈیاء کے نمائندگان کی موجودگی میںمتذکرہ بحالی سکیم جات کے ٹینڈراوپن کردیئے گئے۔

مزیدخبریں