لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران نے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نظام کے تباہی کی طرف جانے کے بیان پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور زمینی حقائق کو مد نظر رکھے بغیر زبردستی پالیسیوں کے نفاذ کے یہی نتائج برآمد ہوں گے ، ابتر حالات کی وجہ سے خدشہ ہے کہ رواں مالی سال کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا ۔ان خیالات کا اظہاراشرف بھٹی نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ٹیکسیشن کے نظام کو درست کئے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے لیکن بد قسمتی سے حکومت اس طرف سوچنے کیلئے بھی تیار نہیں ۔ ڈیلی ویجز کی طرز پر پالیسیاں کسی طور پر بھی سود مند ثابت نہیں ہو سکتیں ۔