کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سری لنکا نے ہرارے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ سری لنکا نے چوتھی اننگز میں 14 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا قبل ازیں زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 170 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی، واضح رہے سری لنکا نے 9 وکٹوں پر 515 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے 358 اور 170 اسکور کئے تھے۔