راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک )راولپنڈی بورڈ انٹرڈسٹرکٹ گرلز سکولز بیڈمنٹن چیمپیئن شپ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1تلہ گنگ ، ضلع چکوال نے جیت لی، فائنل میںگورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2مری روڈ راولپنڈی کی ٹیم کو شکست دی۔سکول پرنسپل عطیہ ربانی اورڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی بورڈ صوبیہ چوہدری نے فاتح ٹیم کومبارکباد پیش کی۔سپورٹس انچارج سلمیٰ ناہید کی قیادت میںنورِ حرم، آمنہ وکیل، سائزہ فیاض، بشریٰ بی بی اور امن طارق پر مشتمل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1تلہ گنگ کی ٹیم نے بہترین کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ضلع چکوال کوفتح دلائی،