گلوکار راحت فتح علی خاں ڈرامہ "میرے پاس تم ہو‘‘ کی جگت بازی سے لوٹ پوٹ

لاہور ( کلچرل رپورٹر )گلوکار راحت فتح علی خاں نے تماثیل تھیٹر میں ڈرامہ "میرے پاس تم ہو" دیکھا اور فنکاروں کی جگت بازی سے لوٹ پوٹ ہوگئے۔سٹیج ڈائریکٹر اور رائٹر نسیم وکی کی دعوت پر راحت فتح علی خان تماثیل تھیٹر سٹیج ڈرامہ دیکھنے پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ڈرامے کی راحت فتح علی خان نے تعریف کی اورکہا کہ 28 سال پہلے فیصل آباد میں نسیم وکی کا سٹیج ڈرامہ دیکھا تھا‘ آج انہی کا ڈرامہ دیکھنے آیا ہوں۔تمام فنکاروں کی پرفامنس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔نسیم وکی نے کہا کہ راحت فتح علی خان ملک کے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے میوزک لوورز کے دلوں میں بستے ہیں۔ان کا حوصلہ افزائی کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ڈرامہ دیکھنے والوں میں چودھری اعجاز کامران،فاروق راؤ،آغا ماجد ،ناصر چنیوٹی ،جونی ملک ،قیصر ثناء اللہ اور دیگر شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...