حکومت ملک سے بدعنوانی کو مکمل طور پر ختم کرناچاہتی ہے:علی محمد خان

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بدعنوانی کو مکمل طور پر ختم کرناچاہتی ہے اور وہ بدعنوان عناصر کا دفاع نہیں کرے گی۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بدعنوانی پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مشکوک ہے اور اس میں تحریک انصاف کے کسی ایک رہنما کا بھی ذکر نہیں ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 2018 کے عام انتخابات میں لٹیروں کے احتساب کے نعرے پر ووٹ حاصل کیے تھے۔
 

ای پیپر دی نیشن