پنجاب کے شہری علاقوںمیں پٹواری کردار خاتمہ کیسجسٹس یحی ٰخان آفریدی کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحی خان آفریدی نے پنجاب کے شہری علاقوں میں پٹواریوں کا کردار ختم کرنے کیخلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت سے معذرت کر لی۔ فائل نئے بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو بھجوادی گئی۔ سپریم کورٹ میں شہری علاقوں میں پٹواریوں کا کردار ختم کرنے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت صوبائی حکومت کے وکیل نے موقف اپنا یا کہ فاٹا انضمام کے بعد کے پی میں نئے مواضع بن رہے ہیں۔کے پی حکومت نے بیشتر اضلاع کا اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر لیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تین صوبوں کی نظرثانی درخواستوں کو بھی تفصیل سے سنیں گے۔ شہری علاقوں میں پٹواریوں نے کہرام مچا رکھا ہے، جو قانونی مسائل سامنے آئے ان کا حل نکالیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...