رینٹل پاور کیس : پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس ، جواب طلب

اسلام آباد (نامہ نگار)احتساب عدالت نے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔ دو ران سماعت نیب کے پراسیکوٹر عثمان مسعود اور راجہ پرویز اشرف کے وکیل ارشد تبریز عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔راجہ پرویز اشرف نے درخواست میں استدعا کی کہ نیب کے ترمیمی آرڈیننس 2019 کی روشنی میں ریفرنس سے بری کیا جائے۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...