اسلام آباد(نا مہ نگار/چوہدری شاہد اجمل/ وقائع نگار خصوصی) وفاقی دارالحکومت کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پیٹ کے کیڑے خاتمے کا دن منایا گیا جبکہ اس موقع پر لاکھوں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچائوکے لیے گولیاں کھلائی گئیں تاہم مبینہ طورپر زائد المیعاد دوائی کے استعمال سے شہر کے مضافاتی علاقہ میں قائم ایک سرکاری اسکول میں پیٹ کے کیڑے مارنے والی دوا کھانے کے بعد متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی اور پچیس کے قریب بچے بے ہوش ہوگئے جنہیں این آئی ایچ ہسپتال لایا گیا، دوسری جانب وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) کے ڈائریکٹر جاوید اقبال مرزا نے کہا ہے کہ یہ معاملہ اتنا سنگین نہیں ہے جتنا میڈیا پر بتایا گیا ہے، میڈیا اس حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ اسلام آباد سے وقائع نگار کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے حکام معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حوالے انتظامیہ حکام کا کہنا ہے کہ1122 اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر اساتذہ کو باقاعدہ ٹریننگ دی گئی ہے۔ بچوں کی حالت خراب نہیں ہوئی دوائی پینے سے انہیں الٹیاں ہوئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا کھانے سے 25 طلباء بے ہوش، ہسپتال منتقل
Jan 24, 2020