نقیب اللہ قتل کیس:عدالت نےملزمان کی درخواست ضمانت مستردکردی

Jan 24, 2020 | 11:55

ویب ڈیسک

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزم پولیس اہلکار اقبال سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم پولیس اہلکارمحمد اقبال سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت مسترد کردی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شوائد کی موجودگی کے باعث درخواست ضمانت مسترد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف ٹرائل کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے۔ملزمان میں غلام نازک ، اللہ یارکاکا، شکیل فیروزی اور رئیس عباس زیدی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ تیرہ جنوری دوہزار اٹھارہ کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر تین افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔

مزیدخبریں