نیب کا برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اورامریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی سے معاہدوں کا فیصلہ

Jan 24, 2020 | 12:07

ویب ڈیسک

قومی احتساب بیورو( نیب)نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اورامریکی تحقیقاتی ادارے  ایف بی آئی سے معاہدوں کا فیصلہ کیا ہے۔  برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ تیار کر لیا گیا  جبکہ ایف بی آئی کو معاہدہ کا ابتدائی مسودہ بھجوایا گیا ہے۔  برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے مفاہمتی یادداشت کا مسودہ منظوری کے لئے جلد کابینہ کو بھجوایا جائے گا اور کابینہ کی منظوری کے بعد دونوں ممالک  دستخط کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پانچ ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں اورتحقیقاتی  اداروں کے ساتھ معاہدوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالہ سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ بھجوایا گیا تھا اس ایف بی آئی کی جانب سے معاہدے میں کچھ ترامیم کا کہا گیا ہے اور یہ ترامیم کی جارہی ہیں اور یہ مسودہ بھی کابینہ کو منظوری کے لئے بھجوایا جائے گا۔ جبکہ نیب ورلڈ بینک اور ملائیشین اینٹی کرپشن بیورو کے ساتھ بھی معاہدے کرنے جارہا ہے اور ان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد کرپشن کے خاتمہ کے لئے نہ صرف معلومات کا تبادلہ کرنا ہے بلکہ کرپشن میں ملوث ملزمان کا دونوں ممالک تبادلہ بھی کر سکیں گے۔ 

مزیدخبریں