وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے کی درخواست پر لندن میں ہونے والی سماعت فروری سے مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ لندن میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت نے وکی لیکس کے بانی کی حوالگی پر سماعت ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جولین اسانج کے وکلاء نے گواہوں کو پیش کرنے اور غور وخوص کرنے کے لئے وقت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے جج سے سماعت کوملتوی کرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جولین اسانج کو اس معاملے کے متعلق ثبوت جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع جج وینیسا باراسٹر کے فیصلے کے مطابق سماعت تین ماہ تک کے لئے ملتوی کی جا سکتی ہے اور آئندہ سماعت مئی میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ واضح ر ہے کہ جولین اسانج پر سویڈن میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام لگے تھے۔ امریکہ نے جولین اسانج کی حوالگی کے لئے برطانیہ سے درخواست بھی ہے اور انہیں امریکہ کو سونپنے کی بات بھی کہی جا رہی ہے۔ جولین اسانج نے 2010ءمیںکئی خفیہ سیاسی دستاویزات انٹرنیٹ پر عام کی تھیں ۔
جولین اسانج کی حوالگی کی درخواست کی سماعت مئی تک ملتوی
Jan 24, 2020 | 12:14