کابل میں”سٹریٹ فیشن شو“ میں ماڈلز نے سڑک کو ہی ریمپ بنا لیا۔ کابل میں پہلی بار سٹریٹ فیشن شو منعقد ہوا جس میں مرد و خواتین ماڈلز نے سڑک کو ریمپ بنا کر واک کی،ایونٹ کے آرگنائزر اجمل حقیقی نے کہا کہ اس شو کا مقصد افغانستان کی ثقافت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ امن کا پیغام پھیلانا ہے، شو میں30 ماڈلز نے مخلتف صوبوں کے روایتی کپڑے پہن کر نمائش کی۔