امریکی گلوکارہ و اداکارہ 39 سالہ جیسیکا سمپسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے منشیات اور شراب نوشی کا سہارا لیا جو بعدازاں ان کی زندگی تباہ کرنے کی وجہ بن گئی۔39 سالہ گلوکارہ و اداکارہ نے ایک میگزین کو دیے انٹرویو میں گلوکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ اس صدمے کو بھولنے کی کوشش کررہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی سالوں سے وہ علاج بھی کروا رہی ہیں۔ اپنے ساتھ ہوئے جنسی ہراسانی کے واقعے پر بات کرتے ہوئے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اس کا آغاز اس وقت ہوا جب وہ 6 برس کی تھیں، اس دوران وہ اپنے والدین کے دوست کی بیٹی کے ساتھ ایک ہی بستر پر سویا کرتی، جس کے والد نے مجھے ہراساں کیا۔ گلوکارہ کے مطابق میں اپنے والدین کو یہ سب بتانا چاہتی تھی لیکن ناجانے کیوں مجھے ایسا لگنے لگا جیسے میں ہی قصوروار ہوں۔ چھ سال بعد جیسیکا سمپسن نے ایک سفر کے دوران ہمت کرکے سب کچھ اپنے والدین کو بتایا جس پر ان کے والد نے کچھ بھی نہیں کہا اور خاموشی سے گاڑی چلاتے رہے۔