سعودی عرب کے شہر الدایر میں دنیا کی بہترین کافی کاشت کی جاتی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ جازان میں اس سال کافی کی پیداور500 ٹن تک بڑھ جائے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کافی اور عربی قہوہ کے شوقین دنیا بھر میں موجود ہیں مگر ان میں سے بیشتر کو نہیں معلوم کہ کافی کی77 ہزار درخت جازان شہر کے مختلف علاقوں میں پائے جاتے ہیں جہاں گزشتہ سال 227 ٹن کی پیداوار پوری دنیا میں برآمد کی گئی۔جازان ریجن کے مشرقی علاقے الدایر کے بلند وبالا پہاڑ کافی کے درختوں سے بھرے پڑے ہیں جہاں کا موسم معتدل اور بارشیں بے تحاشا ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس علاقے کو جنوب کا ہیرا کہا جاتا ہے۔ یہاں پیدا ہونے والی کافی کو الخولانی کہا جاتا ہے۔ الخولانی کافی عربی قہوہ کی بہترین قسم مانی جاتی ہے۔ حکومتی سرپرستی میں گزشتہ چند سال یہاں پیدا ہونے والی کافی کو عالمی مارکیٹ میں نہ صرف متعارف کرایا گیا ہے جس کی برآمدات کا حجم 6 ملین ریال تک پہنچ گیا ہے۔