اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اطلاعات اورذرائع ابلا غ کے تبادلوں کے شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ پائیدارتعلقات کی ضرورت پرزوردیاہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستا ن میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر Christian Turnerسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے ہائی کمشنر کو مقبوضہ وادی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کی جانیوالی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔