آئی ایم ایف یاکسی ملک کا ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے، رضاربانی

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے کہاہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے معاہد ے کا کسی کو بھی علم نہیں، آئی ایم ایف یاکسی اور ملک کا ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے، پاکستان سٹیل ملز کے 5 ہزار سے زائد مزدوروں کو نکالا گیا،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔جب پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے، بڑے سرمایہ داروں کو ہر قسم کی سہولت دی جا رہی ہے،کرونا وبا میں حکومت نے بڑے سرمایہ داروں اور اپنے حواریوں کو این آر او دیا،کنسٹرکشن انڈسٹری کو بھی این آر او دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن