اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستانی نژاد روسی سائنسدان ڈاکٹر جان عالم نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے کرونا کی دوا تیار کر لی ھے جو نینو ٹیکنالوجی پر مبنی منرل سے بنی دوا ھے اور یہ دواپانچویں جنریشن کی جدید تحقیق پر مبنی دوا ھے۔ منرولائٹ دوا کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔ جو کہ انسانیت کے لئے نہایت مفید دوا ھے۔ جس کو ایک دن کے بچے کو بھی استعمال کروائی جا سکتی ھے۔ منرولائٹ دوا کے استعمال سے کرونا مریض نیبالائزنگ کے 10 دن میں مکمل صحت یاب ہو سکتا ہے ۔وہ وینٹیلیڑ پر ڈالے گئے مریض بھی اس سے فورا صحت یاب ھو سکتے ھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ اس دوا کو چہرے یا جسم کے دوسرے حصوں پر سپرے کرکے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے اور ایک دفعہ سپرے کرنے 3۔4 گھنٹے مکمل طور پر وائرس سے بچا جا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ انہوں نے یہ دوا 7 سال قبل بنائی تھی اور 2017 میں روس میں رجسٹرڈ ھوء۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے دیگر20 ادویات بھی ایجاد کی ھیں جن میں کینسر کے خلاف بھی بہت موثر دوا ھے جس کے استعمال سے کینسر کا مریض مکمل صحتیاب ھو جاتا ھے۔
کرونا کی دوا تیار کر لی،پاکستانی نژاد روسی سائنسدان کادعوی
Jan 24, 2021