لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہورمیں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں ڈاکوؤں رشید خان کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 4لاکھ 40 ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکو عثمان کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے3لاکھ 60 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو خرم اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ 20 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ مسلم ٹائون کے علاقے ڈاکو صفدر اور اس کی فیملی سے2لاکھ 45 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ مغلپورہ کے علاقہ میں مسلح ڈاکو زین سے 4 لاکھ 78 ہزار روپے نقدی و موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ اچھرہ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر نصراللہ سے3 لاکھ 30 ہزار اور موبائل فون۔ نصیرآباد، گلبرگ اور مصطفی ٹائون سے گاڑیاں اور نواں کوٹ، مانگا منڈی اور نشتر کالونی کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔