سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 6 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے

Jan 24, 2021

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں آئیندہ ہفتے چھ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ اہم مقدمات میں آصف علی ذرداری کیس ،ڈینئل پرل قتل کیس شامل ہیں ۔ سپریم کورٹ آئیندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کا زلسٹ جاری کردی جس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئیندہ ہفتے چھ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے پانچ بینچ اسلام آباد جبکہ ایک بینچ لاہور رجسڑی میں مقدمات کی سماعت کرے گا بینچ نمبر ایک چیف جسٹس پاکستان گلزاراحمد، جسٹس اعجاز االاحسن اور جسٹس مظاہر علی بینچ نمبر دو جسٹس مشیر عالم جسٹس سردار طارق اور جسٹس یحی خان آفریدی بینچ نمبر تین جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختربینچ نمبر چار جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس قاضی امین الدین خان بینچ نمبر پانچ جسٹس مقبول باقر جسٹس مظہر عالم اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہے لاہور رجسڑی میں بینچ جسٹس منظور ملک اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل ہو گا اہم مقدمات میں آصف علی ذرداری کیس ،ڈینئل پرل قتل کیس شامل ہیں تاہم سینٹ الیکشن صدارتی ریفرنس کی سماعت کی کاز لسٹ جاری نہیں کی گئی سینٹ الیکشن کی کاز لسٹ گزشتہ ہفتے چیف جسٹس پاکستان کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔

مزیدخبریں