دہشتگردی کیخلاف جنگ کی تحقیقات کیلئے ٹروتھ کمشن بنایا جائے: عوامی نیشنل پارٹی  

پشاور (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تحقیقات کیلئے ٹرتھ کمیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹرز قوم پر رحم کریں۔ سلیکٹڈ کو بچانے کی بجائے پاکستان کو بچائیں، نام نہاد صادق اور امین نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ پشاور میں باچاخان اور ولی خان کی برسی تقاریب کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی  نے کہا صادق و امین کو اقتدار میں لانے والوں کا تجربہ ناکام ہوچکا ہے۔ اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا امریکی ٹرمپ تو چلا گیا، مگراب ہم نے بھی مصنوعی ٹرمپ کو بھی بھگانا ہے۔ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ2008ء سے لیکر آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مکمل تحقیقات کیلئے ٹروتھ کمشن قائم کیا جائے جو یہ تحقیقات کرائیں اور عوام کو یہ واضح کریں کہ یہ جنگ کس نے مسلط کی؟ ضم اضلاع کیلئے اعلان کردہ ترقیاتی بجٹ،100ارب روپے اور 3فیصد این ایف سی حصہ فوری طور پر ادا کیا جائے۔ ضم اضلاع کو فوری طور پر ڈی مائن کیا جائے۔ گمشدہ افراد کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔ افغان امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے پاکستان سمیت تمام قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن