چین کے میگا سٹی میں کوویڈ19 کی تشخیص کا تیسرا مرحلہ مکمل

Jan 24, 2021

چین کے میگا سٹی میں کوویڈ19
کی تشخیص کا تیسرا مرحلہ مکمل
شی جیا ڑوآنگ (شِنہوا)چین کے شمالی صوبے ہیبے کے  بڑے شہر شی جیا ڑوآنگ میں نوول کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے شہر بھر میں نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ کے تین دور 17 دنوں میں مکمل کر لئے گئے۔شی جیا ڑوآنگ کے نائب میئر مینگ شیانگ ہونگ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ 20 اور 22 جنوری کے درمیان مجموعی طور پر 1 کروڑ2لاکھ60 ہزار نمونے جمع کئے گئے اور کوویڈ-19 کے 30 ٹیسٹ مثبت آئے۔ جنوری کے شروع میں وباکے اکٹھے کیسز سامنے آنے  کے بعد شی جیا ڑوآنگ نے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے  تیزرفتار ردعمل کا مظاہرہ کیا اور 6 سے 22 جنوری تک وائرس کی تشخیص کے لئے 3 کروڑ سے زیادہ نمونے جمع کرکے ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔صوبے کے امراض کی روک تھام اور قابو پانے کے مرکز کے عہدیدار شی جیان نے کہا کہ  آل اسٹاف نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ وائرس کی جانچ خصوصا بغیر علامات کے حامل متاثرہ افراد میں وائرس کا جلد پتہ چلانے کا ایک تیز اور موثر طریقہ ہے۔شی نے مزید کہا کہ فی الحال بڑے پیمانے پر  بروقت  کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران شہر میں متعدد تصدیق شدہ اور بغیر علامات  والے تمام کیسز  کا پتہ چلایا گیاہے۔شی جیا ڑوآنگ میں جنوری سے اب تک 800 سے زیادہ کوویڈ-19 کے کیسز سامنے آچکے ہیں جو پورے صوبے کے کل کیسز کا بڑا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں