بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود  رہنے کے ساتھ مختلف مقامات  پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری

Jan 24, 2021

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز )ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں بارش ہوئی۔پنجاب کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ اس دوران کالام، مالم جبہ، مری ، استور، اسکردو، بگروٹ اور چترال میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں کالام 25، بالاکوٹ 13، مالم جبہ 11، پٹن 09،دیر(بالائی 08، زیریں 02)، کاکول، میر کھنی،چترال 08، دروش 05، سیدو شریف 03، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 19، مظفر آباد( ائیر پورٹ14، سٹی 12)، راولاکوٹ 16، کوٹلی11، پنجاب میں مری 14، سیالکوٹ ائیر پورٹ 02،گجرات 01،گلگت بلتستان میں چلاس 04،بونجی اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں برفباری بھی ہوئی۔  کالام 12، مری 06 ، استور 05، مالم جبہ04، اسکردو، چترال01، انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ملک میں کم سیکم درجہ حرارت استور منفی 10، اسکردو ،گوپس منفی09 ،زیارت منفی 08،لہہ منفی 06، کوئٹہ، قلات،مستونگ، پارا چنار، کالام ،بگروٹ منفی 05،مالم جبہ اور پشین میں منفی 04سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں