اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے کہا ہے کہ نیپالی کوہ پیمائوں نے کے ٹو کی چوٹی سر کر کے زبردست کارنامہ انجام دیا ہے، ان کے اس کارنامے سے پاکستان کا قدرتی حسن نمایاں ہوا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر گذشتہ روز نیپالی کوہ پیمائوں کی دس رکنی ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں تقریر کر ہے تھے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں 7 ہزار 253 گلیشئرز ہیں اور وہ گلیشئرز سے پانی حاصل کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سال نومبر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں عالمی کانفرنس کی میزبانی بھی کر رہا ہے۔ کوہ پیمائوں کے اعزاز میں دیئے ئے استقبالیہ میں حکومت پاکستان کے نمائندوں، نیپال کی نائب سفیر ، کینیڈا اور یورپی یونین کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ کوہ پیمائوں کی ٹیم کے ترجمان نے کہا کہ نیپال کو پاکستان کی چوٹی سر کر کے بڑی خوشی ہوئی، انھیں پاکستان میں زبردست پذیرائی ملی۔ ہم برطانوی ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمارے اعزاز میں اعزازیہ دیا۔
نیپالی کوہ پیمائوں نے کے ٹو سر کر کے زبردست کارنامہ انجام دیا،برطانوی ہائی کمشنر
Jan 24, 2021