اسلام آباد(وقائع نگار)نمل یونیورسٹی کے طلباء نے آن لائن امتحانات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔گذشتہ روزعمار ستی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں ایچ ای سی اور نمل یونیورسٹی انتظامیہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انصاف کے حصول اور آن لائن پیپرز کے لیے اب طلباء قانونی طریقہ کار اختیار کریں گے، جب پورا سمسٹر آن لائن پڑھایا تو امتحان کیسے آن کیمپس ہو سکتے؟ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت یونیورسٹی انتظامیہ کو کوویڈ کی وجہ سے آن لائن امتحانات لینے کا حکم دیاورحتمی فیصلے تک یونیورسٹی کو طلباء کے خلاف کاروائی سے روکاجائے۔