مطالبات کے حق میںسمپارس یونین کی ریلی،ڈی ایس آفس کے باہر دھرنا 

ملتان (سپیشل رپورٹر) سمپارس یونین پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام ملتان ریلوے اسٹیشن تا ڈی ایس آفس احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے اختتام پر سمپارس یونین نے ڈی ایس آفس کے باہر دھرنا بھی دیاسمپارس کے مرکزی صدر چوہدری مختار احمد،ڈویژنل سیکرٹری عمران شاہد،سیکرٹری انفارمیشن محمد اسلم ، ڈویژن صدر سمپارس سعید خان بلوچ، سینئر رہنما رانا انور رشید،سینئر رہنما سجاد ارشد گجر ، سرپرست اعلی رفیق خان، حاجی غلام سرور چانڈیہ، ارشد گِل، امین خان، رانا ارشاد، چوہدری اکرم، اصغر گجر نے خطاب کیا۔ شرکا نے ٹی آئی ایم ایم بلوچ کی رشوت ستانی اور بلیک میلنگ  اور ایٹی او شوکت اور ٹی آئی ایم کے زاہد کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے پر احتجاج کیا گیا صدر سعید خان بلوچ نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر انتظامیہ نے کان نادھرے تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے دھرنے کے بعد ڈویژنل انتظامیہ سے مذاکرات ہوئے اور سمپارس یونین نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا بعدازاں ڈی سی او ملتان ، ڈی ٹی او سادات مروت اور ایس پی امجد منظور نے  تمام قابل عمل مطالبات کے جلد منظور کیے جانے کی یقین دہانی کرائی اس کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا ۔ دریں اثناء زرائع کے مطابق ڈی ایس ملتان نوید مبشر چوہدری نے چارج سنبھالنے کے بعد سے مختلف معاملات کو درست کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی کوشش شروع کی ہوئی ہے اورسمپارس یونین کے ایک رہنما کے خلاف وزرات ریلوے کی ہدائت پر تحقیقات اور دیگر معاملات شامل ہیں جس کی وجہ سے سمپارس یونین کے عہدے دران دیگر ملازمین پریشانی کا شکار ہیں.بتایا جاتاہے کہ ان معاملات پر ڈویژنل انتظامیہ اور سمپارس یونین کے درمیان متعدد بار صلح صفائی کے لئے بات چیت ہوئی ہے تاہم معاملات حل نہیں ہو سکے اور نوبت احتجاج تک پہنچی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے احتجاج پر ڈی ایس ریلوے نے سخت ردعمل دیا ہے جس کے بعد معاملات مزید کشیدگی کی طرف جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن