بک شیلف …… ناموں کا خزانہ

سید ارتضیٰ علی کرمانی کی کتاب ناموں کا خزانہ کو اسلامی ناموں کی ڈکشنری کہنا مناسب ہے۔ اس کی مقبولیت کی وجہ سے اس کا یہ چھٹا ایڈیشن شائع ہوا ہے۔ آج کل ہمارے ہاں طرح طرح کے عجیب و غریب بے معنی نام رکھنے کا رواج چل نکلا ہے۔ اگر ہم ان کی بجائے اسلامی ناموں کو فروغ دیں تو اس میں ہمارا فائدہ ہے اور یہ ہماری پہچان بھی ہے۔ کتاب میں مؤلف نے الف سے لے کر ی تک تمام حروف تہجی کے اعتبار سے 7777 نام دیئے ہیں اور ان کا مطلب بھی لکھا ہے۔ یہ بھی لکھا ہے کہ وہ کس زبان کا ہے۔ صرف یہی نہیں انہوں نے علم الاعداد کی روشنی میں ان نام کے عدد بھی لکھے ہیں اور اس کے ساتھ ان کا بارہ مختلف برجوں کے ساتھ تعلق بھی بیان کیا ہے اور ان کے اثرات بھی لکھے ہیں اس حوالے سے علم الاعداد اور فلکیات سے دلچسپی رکھنے والے بھی اس کتاب سے مستفید ہوں۔ 384 صفحات کی اس کتاب کی قیمت 500 روپے ہے۔ یہ کتاب چودھری اکیڈمی الفضل مارکیٹ اردو بازار نے شائع کی ہے جو پنجاب بک ڈپو المعراج سنٹر 22 اردو بازار لاہور سے بھی مل سکتی ہے۔ (تبصرہ جی این بھٹ)

ای پیپر دی نیشن