دنیاپور (نامہ نگار) سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں اچانک 283 نشستیں کم کرنا تعلیم دشمنی ہے، طلباء اور ان کے والدین کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے مترادف ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اس کا نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ہائی کورٹ لاہور میاں محمد اکبر، سابق چیئرمین پنجاب بارکونسل جیل ریفارم سب کمیٹی راؤ عمر جاوید ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین یوسی ندیم اعجاز ہاشمی اور مقامی سینئر صحافی ڈاکٹر عبدالحمید نے اپنے بیان میں کیا۔