جام پور( خبر نگار) قومی خوشحالی سروے ٹیم کے انچارج تحصیل جام پورملک محمداکبرببرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرمیاں عبدالرفیع کے آفس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے ایک میٹنگ کی جس میں بتایا گیا کہ محمدپوردیوان شہراورگردونواح کی دیگر یونین کونسلوں میں کل 25جنوری سے قومی خوشحالی سروے کا آغازکیا جا رہا ہے اس ضمن میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںجوگھرگھرجاکرلوگوں سے معلومات اورکوائف اکھٹے کریں گی۔شہری ٹیموں سے اپنا مکمل تعاون کریں۔