شاہجمال(نامہ نگار)حکومت سیاسی نا بالغوں کا کنبہ ہے تحمل اور برداشت کا کلچردم توڑ رہا ہے ان خیالات کا اظہار عوام دوست گروپ شاہ جمال کے سربراہ رانا یاسین شہباز نے میڈیا نمائندگان سے گفتگوکے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست سے سنجیدگی کی جگہ غیر سنجیدگی اور عدم برداشت لے رہی ہے معاشرہ اخلاقی پستی کی طرف گامزن ہے حکمران مس مینجمنٹ کی بد ترین مثال بن رہے ہیں۔