عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت دن رات کام کررہی ہے: تیمور خالد 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سٹی صدرمیاں تیمور خالد نے گزشتہ رات چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چودھری احسن عنایت سندھو کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاںانہوںنے سیوریج کے پانی کے فوری انخلائ،مین ہولز اور نالوں کی صفائی کی بھی نگرانی کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے میاں تیمور خالد نے کہاکہ نواز لیگ پنجاب میں گزشتہ 35 برس سے اقتدار میںرہی بلدیاتی اداروں کو عوام کی خدمت کی بجائے لوٹ مار کا ذریعہ بنایا گیا جس کی وجہ سے آج عوام نت نئے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے جن کو حل کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت دن رات کام کررہی ہے انہوںنے کہاکہ بہت جلد شہر میں نئی سیوریج پائپ لائن کا کام شروع ہوجائیگا انہوں نے بتایا کہ جنڈیالہ روڈ بائی پاس ،جکارتہ روڈ ،محلہ دارالسلام روڈ کی تعمیر کا کام آخری مراحل میںہے اس سے بھی عوام کو آمد ورفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل جائیگی جبکہ گلی، محلوںکی سطح پر گلیوںکو پی سی سی کرنے کا پلان بھی تیار کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...