شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماملک وسیم رضا ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوںمیںاضافہ کرکے اپنی عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے حکومت نے نئے سال کے موقع پر قوم سے وعدہ کیا تھا کہ نئے سال میںوہ عوام کو خوشخبریاںسنائیںگے لیکن ان کے اقدامات سے عوام کی خود کشیوںمیں اضافہ ہورہا ہے براڈ شیٹ کا معاملہ خود حکومت کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا ہے جبکہ فارن فنڈنگ کیس میں جس شخص کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے وہ شوکت خانم ہسپتال کی گورننگ باڈی کا حصہ ہے اس تقرری سے خود حکومت کے فیصلہ پر انگلیاں کھڑی ہونگی پی ڈی ایم کے پاس سینٹ سے استعفوںکا آپشن موجود ہے جس کیلئے 31 جنوری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کیا گیاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک وسیم رضا ڈوگرنے کہاکہ اس وقت ملک کے اندر تاریخ کی بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں ۔