شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء ملک عمران اعجا ز ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا خواب دکھانے والے نااہل حکمرانوں نے 2021 کا آغاز عوام پر مہنگائی کا بم گرا کر کیا ہے پہلی ہی غریب عوام کیلئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ترین ہوتا جارہا ہے تو دوسری طرف کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی رہتی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے، اپنے ایک بیان میں نے کہا کہ عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم اور صحت کا اہم کردار ہوتاہے کیونکہ تعلیم اور صحت کے شعبے کو نظر اندازکرکے ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہواجاسکتا، انہوں نے کہا کہ حکومت جب سے اقتدار پر مسلط کی گئی ہے تب سے غریب مکاؤ پالیسیاں اپنا ئے ہوئے ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح موجودہ نااہل حکمران ملکی مفادات سے کھیل رہے ہیں وہ قطعی قابل قبول نہیں (ن)لیگ نالائق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور ملک دشمن اقدامات کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔