ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندہ خصوصی)اولمپئن کوچ پاکستان ہاکی ٹیم و ہیڈ کوچ ایئرفورس سید سمیر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہاکی کے کھیل کے زوال کی وجہ کھلاڑیوں کی بے روزگاری ہے،جب تک ادارے ٹیمیں نہیں بنائیں گے اور کھلاڑیوں کو اچھی نوکری نہیں ملے گی،ہاکی اپنا کھویا ہوا مقام واپس نہیں لے سکتی۔ وہ عمران رسول ہاکی اکیڈمی کے دورہ کر رہے تھے ‘اسسٹنٹ کوچ ائیرفورس عاشق محمد،فزیکل ٹرینر ائیرفورس محمد انیس،وقاص الحق نیوی،سماجی شخصیت یامین الرحمن،صدر اکیڈمی فیاض احمدودیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث نومبر میںنیشنل چمپئن شپ بھی3سال بعد منعقد ہوئی تھی،ہاکی کھیل کی بہتری کیلئے کسٹمز،پی ٹی سی ایل،پولیس،ریلوے،پی ٹی وی،زرعی ودیگر بنک کی ٹیمیں بنا کر ملک وقوم کا کھویا ہوا مقام واپس مل سکتا ہے۔
کھلاڑیوں کو نوکریاں دینے سے ہاکی کا کھیل بحال ہوگا: سمیر حسین
Jan 24, 2021