جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آج متوقع

Jan 24, 2021

 لاہور(نمائندہ سپورٹس)چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئے،جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں پہلے ٹیسٹ کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے، محمد وسیم نے قومی کپتان بابر اعظم اور کوچز سے مشاورت کی، ہیڈ کوچ آج نیشنل سٹیڈیم میں میں ہونیوالے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔برد ازاں شارٹ لسٹ 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے، پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل ہوگا۔

مزیدخبریں