کمالیہ(نمائندہ خصوصی) تحصیل ٹی 20 چیمپئن شپ کا میچ سٹار کلب نے جیت لیا۔ تحصیل ٹی 20 چیمپئن شپ کا مقابلہ سٹار کلب اور پاکستان الیون کلب کے درمیان ہوا۔ پاکستان الیون کلب نے 139 رنز بنائے۔ سٹار کلب نے ہدف تین وکٹوں پرپورا کرلیا۔کامیابی پر لالہ سجاد سلیمان، چوہدری حنیف ، رانا عامر امین ، رائے توکل، عبداللہ رحمانی نے سٹار کلب کو مبارکباد دی ہے۔